Nusrat Fateh Ali Khan - Mast Nazron Se Allah Bachaye Songtexte

Songtexte Mast Nazron Se Allah Bachaye - Nusrat Fateh Ali Khan




جانے والے، ہماری محفل سے چاند تاروں کو ساتھ لیتا جا
(جانے والے، ہماری محفل سے چاند تاروں کو ساتھ لیتا جا)
ہم خزاں سے نباہ کر لیں گے، تُو بہاروں کو ساتھ لیتا جا
(ہم خزاں سے نباہ کر لیں گے، تُو بہاروں کو ساتھ لیتا جا)
خزاں کے دور میں عہدِ بہار لیتا ہوں
کوئی بھی وقت ہو ہنس کر گزار لیتا ہوں
گلوں سے رنگ، ستاروں سے روشنی لے کر
جمالِ یار کا نقشہ اتار لیتا ہوں
(جمالِ یار کا نقشہ اتار لیتا ہوں)
یہ جو دیوانے سو دو چار نظر آتے ہیں
اِن میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں
تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں، سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں
(ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں)
میرے دامن میں تو کانٹوں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں
حشر میں کون گواہی مِری دے گا، ساغرؔ؟
سب تمھارے ہی طرف دار نظر آتے ہیں
(حشر میں کون گواہی مِری دے گا، ساغرؔ؟)
(سب تمھارے ہی طرف دار نظر آتے ہیں)
عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں
(عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں)
عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں
اور شبِ غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے
اُن کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں
(نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے)
(اُن کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں)
آگ کو کھیل پتنگوں نے سمجھ رکھا ہے
سب کو انجام کا ڈر ہو یہ ضروری تو نہیں
شیخ کرتا ہے جو مسجد میں خدا کو سجدے
اِس کے سجدوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیں
(شیخ کرتا ہے جو مسجد میں خدا کو سجدے)
(اِس کے سجدوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیں)
سب کی ساقی پہ نظر ہو یہ ضروری ہے، مگر
سب کی ساقی پہ نظر ہو یہ ضروری ہے، مگر
سب پہ ساقی کی نظر ہو یہ ضروری تو نہیں
(سب پہ ساقی کی نظر ہو یہ ضروری تو نہیں)
کوئی دل میں لیے ارمان چلا جاتا ہے
کوئی کھوئے ہوئے اوسان چلا جاتا ہے
حسن والوں سے یہ کہہ دو کہ نہ نکلیں باہر
دیکھنے والوں کا ایمان چلا جاتا ہے
مست نظروں سے
مست نظروں سے
مست نظروں سے
(مست نظروں سے)
(مست نظروں سے)
(مست نظروں سے)
(مست نظروں سے)
(مست نظروں سے)
(مست نظروں سے)
(مست نظروں سے)
(مست نظروں سے) اللہ، اللہ بچائے
(مست نظروں سے) اللہ، اللہ بچائے
(مست نظروں سے) اللہ بچائے
مہ جمالوں سے اللہ بچائے
(مست نظروں سے اللہ بچائے)
(مہ جمالوں سے اللہ بچائے)
مست نظروں سے اللہ بچائے
(مست نظروں سے اللہ بچائے)
مہ جمالوں سے اللہ بچائے
(مہ جمالوں سے اللہ بچائے)
ہر بلا سر پہ آ جائے، لیکن
ہر بلا سر پہ آ جائے، لیکن
حسن والوں سے اللہ بچائے
(ہر بلا سر پہ آ جائے، لیکن)
(حسن والوں سے اللہ بچائے)
ہر بلا سر پہ آ جائے، لیکن
حسن والوں سے اللہ بچائے
(ہر بلا سر پہ آ جائے، لیکن)
(حسن والوں سے اللہ بچائے)
مست نظروں سے
مست نظروں سے
مست نظروں سے
اللہ بچائے
اللہ بچائے
اللہ بچائے
مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست نظروں...)
خدا بچائے تِری...
خدا بچائے تِری مست مست نظروں سے
خدا بچائے تِری مست مست نظروں سے
فرشتہ ہو تو بہک جائے، آدمی کیا ہے
بس اللہ بچائے
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست...)
(اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست...)
ہر کلی محوِ خواب ہو جائے
ہر کلی محوِ خواب ہو جائے
پتی پتی گلاب ہو جائے
پتی پتی گلاب ہو جائے
تُو نے ڈالی نہ مَے فشاں نظریں
تُو نے ڈالی نہ مَے فشاں نظریں
ورنہ شبنم شراب ہو جائے
اللہ بچائے
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست...)
(اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
(مست نظروں سے اللہ، اللہ بچائے)
مست نظروں سے اللہ بچائے
مہ جمالوں سے اللہ بچائے
ہر بلا سر پہ آ جائے، لیکن
حسن والوں سے اللہ بچائے
(ہر بلا سر پہ آ جائے، لیکن)
(حسن والوں سے اللہ بچائے)
اِن کی معصومیت پر نہ جانا
(اِن کی معصومیت پر نہ جانا)
اِن کے دھوکے میں ہرگز نہ آنا
(اِن کے دھوکے میں ہرگز نہ آنا)
اِن کی معصومیت پر نہ جانا
اِن کے دھوکے میں ہرگز نہ آنا
لُوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر
لُوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر
اِن کی چالوں سے اللہ بچائے
(لُوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر)
(اِن کی چالوں سے اللہ بچائے)
لُوٹ لیتے ہیں
یہ لُوٹ لیتے ہیں
یہ لُوٹ لیتے ہیں
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
جھلک رخ کی دکھا کر، مسکرا کر
یہ لُوٹ لیتے ہیں
(یہ لُوٹ لیتے...)
(لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
جھلک رخ کی دکھا کر، مسکرا کر یہ لُوٹ لیتے ہیں
نگاہوں سے نگاہوں کو ملا کر یہ لُوٹ لیتے ہیں
یہ اچھی پردہ داری ہے، یہ اچھی دل نوازی ہے
(یہ اچھی پردہ داری ہے، یہ اچھی دل نوازی ہے)
ہنسا کر لُوٹ لیتے ہیں، رلا کر لُوٹ لیتے ہیں
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے...)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
امیر اِس راستے سے جو گزرتے ہیں، وہ کہتے ہیں
(امیر اِس راستے سے جو گزرتے ہیں، وہ کہتے ہیں)
"محلہ ہے حسینوں کا کہ قزاقوں کی بستی ہے؟"
یہ لُوٹ لیتے ہیں
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
(یہ لُوٹ لیتے...)
(یہ لُوٹ لیتے ہیں)
لُوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر
اِن کی چالوں سے اللہ بچائے
(لُوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر)
(اِن کی چالوں سے اللہ بچائے)
بھولی صورت ہے، باتیں ہیں بھولی
(بھولی صورت ہے، باتیں ہیں بھولی)
منہ میں کچھ ہے، مگر دل میں کچھ ہے
(منہ میں کچھ ہے، مگر دل میں کچھ ہے)
بھولی صورت ہے، باتیں ہیں بھولی
منہ میں کچھ ہے، مگر دل میں کچھ ہے
لاکھ چہرہ سہی چاند جیسا
لاکھ چہرہ سہی چاند جیسا
دل کے کالوں سے اللہ بچائے
(لاکھ چہرہ سہی چاند جیسا)
(دل کے کالوں سے اللہ بچائے)
(لاکھ چہرہ...)
(لاکھ چہرہ سہی چاند جیسا)
(دل کے کالوں سے اللہ بچائے)
دل میں ہے خواہشِ حور و جنت
(دل میں ہے خواہشِ حور و جنت)
دل میں ہے خواہشِ حور و جنت
(دل میں ہے خواہشِ حور و جنت)
دل میں ہے خواہشِ حور و جنت
اور ظاہر میں شوقِ عبادت
(اور ظاہر میں شوقِ عبادت)
بس ہمیں، شیخ جی، آپ جیسے
بس ہمیں، شیخ جی، آپ جیسے
اللہ والوں سے اللہ بچائے
(بس ہمیں، شیخ جی، آپ جیسے)
(اللہ والوں سے اللہ بچائے)
(بس ہمیں، شیخ جی، آپ جیسے)
(اللہ والوں سے اللہ بچائے)
مست نظروں سے اللہ بچائے
مہ جمالوں سے اللہ بچائے



Autor(en): Nusrat Fateh Ali Khan, Farrukh Ali Khan, Purnam Allah Abadi


Nusrat Fateh Ali Khan - 50 Greatest Hits Best of Ustad Nusrat Fateh Ali Khan Sufi Songs and Qawwalies

1 Tumhein Dillagi Bhool Jaani Padegi
2 Saanson Ki Maala Pe Simrun Main
3 Tasbi De Ik Ik Daane Te
4 Yaadan Vichhre Sajan Diyan Aaiyaan
5 Yeh Jo Halka Halka Suroor Hai
6 Aisa Banana Sanwarna Mubarak Tumhein
7 Ali da Malang Main Te
8 Bandya Nu Jaana Painda Hai
9 Bewafa Se Bhi Pyar Hota Hai
10 Dil Marjaane Nu Ki Hoya Sajna
11 Gham Hai Ya Khushi Hai Tu
12 Je Kadey Mera Yaar Mil Jaye
13 Kise Nahi Teri Jaat Puchhni
14 Mainu Chadh Ke Kalli Nu
15 Mere Dholan Maahi Aaja
16 Poochha Kisi Ne Haal Kisi Ka
17 Sohne Mukhre da Lain De Nazaara
18 Tumne Bhi Thukra Hi Diya Hai
19 Tere Nahi Khayal Bhulde
20 Sun Charkhe Di Mithi Mithi Ghook
21 Heere Ni Ranjha Jogi Ho Gaya
22 Ni Main Jaana Jogi De Naal
23 Na Sawaal Ban Ke Mila Karo
24 Mainu Yaar Manuano Fursat Nahin
25 Kiven Mukhre to Nazran Hatawan
26 Jis Dil Wich Sajna Was Jayiye
27 Gin Gin Taare Langdiyan Raatan
28 Dil Sulagta Raha Chandni Raat Mein
29 Akhiyan Udeek Diyan
30 Eid-gahay mahay gareeba
31 Is Karam Ka Karun Shukar Kaise
32 Je Tu Rab Nu Manauna
33 Kaag Udawan Shagan Manawan
34 Kisey Da Yaar Na Vichhre
35 Main Khayal Hun Kisi Aur Ka
36 Mainu Yaar Di Namaaz Padh Lain De
37 Mast Nazron Se Allah Bachaye
38 Nargisi Ankh Dorey Gulabi
39 Ya Hayyu Ya Qayyum
40 Yaar da Makaan
41 Zehaale Miskeen Makun Taghaful
42 Mera Piya Ghar Aaya
43 Je Tun Akhiyan De Saamne
44 Dum Mast Qalander Mast Mast
45 Chhaap Tilak Sab Chheeni
46 Kinna Sohna Tainu Rab Ne Banaya
47 Nit Khair Manga Sohneya
48 Sanu Ek Pal Chain Na Aawe
49 Tum Ek Gorakhdhanda Ho
50 Allah Hoo




Attention! Feel free to leave feedback.