Salma Agha - Ek Baar Milo Humse Lyrics

Lyrics Ek Baar Milo Humse - Salma Agha



اک بار ملو ہم سے
اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے
کیسے یہ کہیں تم سے ہمیں پیار ہے کتنا
آنکھوں کی طلب بڑھتی ہے دیکھیں تمہیں جتنا
اس دنیا میں کم ایسے پرستار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے
دل کی جگہ سینے میں محبت ہے تمہاری
اب میری ہر اک سانس امانت ہے تمہاری
ہم بن کے تمہیں پیار کی مہکار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے



Writer(s): MASROOR ANWAR, A BOBBY


Salma Agha - Ek Baar Milo Humse
Album Ek Baar Milo Humse
date of release
27-05-2016




Attention! Feel free to leave feedback.