Mehnaz - Pyar Bhari Kuch paroles de chanson

paroles de chanson Pyar Bhari Kuch - Mehnaz

پیار بھری کچھ باتیں یاد آئیں زندگی میں کبھی کبھی
پیار بھری کچھ باتیں یاد آئیں زندگی میں کبھی کبھی
دل ہی دل میں سوچتے ہیں
زخم کیسے ملتے ہیں دوستی میں کبھی کبھی
پیار بھری کچھ باتیں یاد آئیں زندگی میں کبھی کبھی
جی رہے ہیں ہم مگر یہ زندگی نہیں
جی رہے ہیں ہم مگر یہ زندگی نہیں
کیا ہوا جو پیار میں خوشی ملی نہیں
ساتھ سب کا چھوٹتا ہے
دل سبھی کا ٹوٹتا ہے دل لگی میں کبھی کبھی
پیار بھری کچھ باتیں یاد آئیں زندگی میں کبھی کبھی
کیا بتائیں، کیوں لبوں کو ہم نے سی لیا
کیا بتائیں، کیوں لبوں کو ہم نے سی لیا
زندگی نے جو دیا وہ زہر پی لیا
رہ گئے ہیں خواب جل کے
لاکھ روکو، اشک چھلکے بے خودی میں کبھی کبھی
پیار بھری کچھ باتیں یاد آئیں زندگی میں کبھی کبھی
دل ہی دل میں سوچتے ہیں
زخم کیسے ملتے ہیں دوستی میں کبھی کبھی

Writer(s): M Ashraf

Mehnaz - Mehrbani / Kamyabi
Album Mehrbani / Kamyabi
date de sortie
01-10-2013

Attention! N'hésitez pas à laisser des commentaires.