Nusrat Fateh Ali Khan - Na Sawal Ban Ke Mila Karo paroles de chanson

paroles de chanson Na Sawal Ban Ke Mila Karo - Nusrat Fateh Ali Khan



نہ سوال بن کے ملا کرو، نہ جواب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو، نہ جواب بن کے ملا کرو
مِری زندگی مِرے خواب ہیں...
مِری زندگی مِرے خواب ہیں، مجھے خواب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو، نہ جواب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو...
ارے، شام کو، مِرے دوستو، نہ عذاب بن کے ملا کرو
ارے، شام کو، مِرے دوستو، نہ عذاب بن کے ملا کرو
مجھے مَے کدے میں ملو اگر تو شراب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو...
مجھے اچھے لوگ بہت ملے، میں تو ان کے قرض سے مر گیا
مجھے اچھے لوگ بہت ملے، میں تو ان کے قرض سے مر گیا
ارے، ہو سکے تو کبھی کبھی تو خراب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو...
ابھی سوچنا ہے تو سوچ لو، ابھی چھوڑنا ہے تو چھوڑ دو
ابھی سوچنا ہے تو سوچ لو، ابھی چھوڑنا ہے تو چھوڑ دو
نئے موسموں میں ملو مجھے تو گلاب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو...
نہ تو اِس طرح سے ملا کرو، نہ تو اُس طرح سے ملا کرو
نہ تو اِس طرح سے ملا کرو، نہ تو اُس طرح سے ملا کرو
ہاں حضور بن کے ملا کرو، ہاں جناب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو، نہ جواب بن کے ملا کرو
مِری زندگی مِرے خواب ہیں...
مِری زندگی مِرے خواب ہیں، مجھے خواب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو، نہ جواب بن کے ملا کرو
نہ سوال بن کے ملا کرو...



Writer(s): traditional


Nusrat Fateh Ali Khan - Nusrat's Urdu Collection, Vol. 3
Album Nusrat's Urdu Collection, Vol. 3
date de sortie
14-10-2012




Attention! N'hésitez pas à laisser des commentaires.